خالد سہیل قلم پرور ، روح پرور اور دوست پرور انسان ہیں۔ 70 کتابیں پڑھنی مشکل ہوجاتی ہیں مگر انھوں نے 70 کتابیں لکھ ڈالیں۔ بسیار نویسی اور بسیار خوری ان کے محبوب مشاغل ہیں۔ لکھتے اور کھاتے وقت ان کے چہرے سے مسرت ٹپک رہی ہوتی ہے۔ خالد صاحب پر بھی یہ جملہ فٹ آتا ہے کہ کھاتا ہے تو کھلاتا بھی ہے۔
پاکستانی باپ ہر سال ایک نیا بچہ لے آتا ہے اور خالد ہر سال ایک نئی کتاب۔ اتنے زودنویس ہیں کہ جتنی دیر میں ایک عام آدمی چیک لکھتا ہے موصوف دو مضمون لکھ ڈالتے ہیں۔
Read More »