نئے خواب، نیا نصاب( نئی نسل کے مسائل پر مکالمہ)

0
3

 

نئے خواب، نیا نصاب( نئی نسل کے مسائل پر مکالمہ)
مصنفین: ڈاکٹر خالد سہیل، مقدس مجید
بیس پچیس سال پہلے ایک باریک سی کتاب پڑھی تھی ” ایمان انسان اور بھگوان” ۔ اس میں لارڈ برٹرینڈ رسل کے کچھ مضامین کا اردو ترجمہ ڈاکٹر خالد سہیل نے کیا تھا۔
تب سے اب تک کینیڈا میں مقیم دانشور لکھاری ڈاکٹر خالد سہیل کو پڑھتا چلا آتا ہوں۔ ان کے ساتھ رابطہ بھی رہتا ہے۔ وہ نفسیات، سماجیات ، سائنس اور خرد افروزی کے جادوگر ہیں۔ ان کا جادو یہ ہے کہ مشکل اور پیچیدہ بات آسان اور سادہ کر کے کیسے لکھنی ہے۔ انہوں نے ” گرین زون” کے نام سے نفسیاتی علاج کا ایک طریق وضع کیا ہے جو ان کی بیش قیمت ایجاد اور انسانیت کے نام تحفہ ہے۔
گذشتہ ماہ وہ کئی برس کے بعد پاکستان آئے تو ان کے ساتھ ایک سے زائد ملاقاتیں ہوئیں۔ طویل مکالمے ہوئے۔ ان کا علمی استحضار متاثر کن ہے۔
” نئے خواب ، نیا نصاب ” نامی کتاب کے ساتھ کچھ دن گذرے اور مزے سے گذرے۔ بڑی غیر روایتی، دلچسپ اور بت شکن کتاب ہے۔
یہ خالد سہیل اور مقدس مجید کا تحریری مکالمہ ہے جو خطوط ( ای میل) کی شکل میں ہوا۔ یہ گفتگو نئی نسل کے سماجی ، نفسیاتی اور جنسی مسائل کا دانشورانہ احاطہ کرتی ہے۔ مجھے اس کتاب سے بہت کچھ سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا موقع ملا۔
یہ ایک طرح سے مشرق و مغرب کے مابین مکالمہ بھی ہے اور دو نسلوں کا علمی اشتراک بھی۔
مقدس مجید نے عمدہ ،رواں دواں ،تخلیقی نثر میں پاکستانی عورت اور معاشرے کے حوالے سے حقیقت پسندانہ، بے باک ، فیمینسٹ اظہار کیا ہے تو خالد سہیل نے علمی، تاریخی اور نفسیاتی حوالوں سے بے پناہ دانش بہم پہنچائی ہے
۔ آپ یہ کتاب پڑھیں گے تو ذہن میں ایستادہ کئی بت ٹوٹیں گے۔
صفحات : 160
قیمت : 690 روپے
ناشر : صریر پبلیکیشنز

 

Read More

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here